محراب پور(جسارت نیوز)اکاؤنٹس آفس نوشہروفیروز میں25نومبر کو کھلی کچہری کا انعقاد، صوبائی محتسب اعلیٰ کے ریجنل ڈائریکٹر خالد شیخ کے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ صوبائی محتسب اعلیٰ اور اکاؤنٹنٹ جنرل کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس نوشہروفیروز میں 25 نومبر کو ایک کھلی کچہری منعقد کی جائے گی،ریجنل ڈائریکٹر محتسب آفس نوشہروفیروز کھلی کچہری میں سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین (پنشنرز) سے تنخواہوں ، ادائیگی اور پنشن کے متعلق مسائل سن کر ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے جائیں گے۔