خیرپور،ہندوکمیونٹی کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج

54

خیرپور (جسارت نیوز) خیرپور میں گرھوانی (ہندو) برادری کی خواتین نے اپنے معصوم بچوں اور مردوں سمیت شاہ لطیف پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت شبیراں گرھوانی، بشیراں، پوجانا، حسینہ، ذوالفقار، معشوق گرھوانی ودیگر کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز شاہ لطیف کے ایس ایچ او نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہمارے گھروں میں ذبردستی گھس کرچادر وار چار دیواری کاتقدس پائمال کیا اور ہمارے دوافراد سائیندار گرھوانی اور ممتاز گرھوانی کو گرفتار کرکے لے گئے اور اب ان کی رہائی کے لئے لاکھوں روپے رشوت مانگ رہے ہیں، رشوت نہ دینے پر بااثرافراد زاہد گوپانگ اور حاجی گوپانگ کی مدعیت میں جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے دوافراد کورہاکرکے ایس ایچ او شاہ لطیف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔