صوابی (آن لائن) رہنما تحریک انصاف و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی بتادی۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لیے ہم نے حکمت عملی بنائی ہوئی ہے، پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اسلام آباد جائیں گے، باقی اضلاع کے کارکنان مختلف روٹس سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کیلیے رابطہ ہوا ہے۔