عمران خان کو رہائی یا ریلیف ملنے کا کائی امکان نہیں، خواجہ آصف

15

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی یا انہیں کوئی ریلیف ملنے کا تاحال کوئی امکان نہیں ہے، پی ٹی آئی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ کرنا پڑے اور راہ فرار ڈھونڈ رہی ہے، گنڈاپور روز اول سے وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت ملکی معاملات کو آگے لے کر جا رہی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں مبینہ مذاکرات سے متعلق صحافی کے سوال پر وزیر دفاع نے علی امین گنڈاپور اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق کی۔