راولپنڈی (آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے استفسار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کرتے تو اتنے عرصے سے جیل میں ہوتے؟ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ڈھائی سال میں بانی پی ٹی آئی پر 200 سے زاید مقدمات بنائے گئے، تب سے سن رہے ہیں بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنے لگے ہیں۔ توشہ خانہ 2 کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ 2 میں میرٹ پر درخواست ضمانت منظور کی گئی۔