ہائی ا سکول کرکٹ چیمپئن شپ گورنمنٹ ہائی اسکول کنائی کامیاب

64

بٹگرام (اسپورٹس ڈیسک)ہائی ا سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی اسکول کنائی کی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ انہی میں سے قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی ابھریں گے۔فائنل میچ گورنمنٹ ہائی اسکول تیلوس اور گورنمنٹ ہائی ا سکول کنائی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں گورنمنٹ ہائی ا سکول کنائی کی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور ہارنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے اور ایسے مواقع نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے تحریک دیتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا کہ اب ڈویژن کی سطح پر یہ مقابلے منعقد ہوں گے، جہاں ضلع بٹگرام کی جیتنے والی ٹیم دوسرے اضلاع کی ٹیموں سے مقابلہ کرے گی۔