کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس گروپ (PBGO) کے پیٹرن انچیف اور بانی فراز الرحمٰن نے علی ارش خان کی کاروباری برادری کے لیے خدمات کو سراہاہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی ارش خان جو انٹرنیشنل بزنس گروپ (IBG) کے بانی اور PBGO کے چیئرمین ہیں اپنی وڑنری قیادت کے ذریعے کاروباری برادری کو نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ فراز الرحمٰن نے کہا کہ علی ارش خان ایک قابل رہنما ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے اہداف حاصل کرکے پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔IPPs کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے فراز الرحمٰن نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان معاملات کو مزید تاخیر کے بغیر حل کرے اور اس کے فوائد عوام تک جلد از جلد پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے مسائل حل کئے بغیر ملکی معیشت کی بہتری ممکن نہیں۔شرح سود کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بلند شرح سود کاروباری ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میں قید ہو چکا ہے یا بیرون ملک منتقل ہو چکا ہے۔فراز الرحمٰن نے حکومت پر زور دیا کہ شرح سود کو کم کیا جائے تاکہ مقامی سرمایہ کاری کو فروغ ملے اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں۔تقریب کے اختتام پر فراز الرحمٰن نے کاروباری برادری سے اپیل کی کہ وہ متحد رہیں اور معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں اور PBGO کے پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔زیادہ تر سرمایہ مارکٹ سے نکل کر یا تو بینکوں