کراچی(کامرس ڈیسک)سائوتھ افریقہ کے شہرجوہانسبرگ میں19 تا 21 نومبر 2024 تک ہونے والی چار روزہ نمائش “آٹومیکانیکا جوہانسبرگ” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاکستان سے معروف کمپنی او ساکا بیٹریز نے نمائش میں شرکت کی۔آٹومیکانیکا جوہانسبرگ 2024 کا جمعرات 21 نومبر کو جوہانسبرگ ایکسپو سینٹر میں اختتام ہوگیا۔ اس ایونٹ میں 18 ممالک کے 670 نمائش کنندگان اور 38 ممالک سے 5,631 وزیٹرز نے شرکت کی، جنہوں نے آٹوموٹیو پرزے، سسٹمز اور سروسز میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کو پیش کیا۔او ساکا بیٹریز نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی انوکھی مصنوعات اور پیداوار کی تکنیکوں کو پیش کیا۔ایک اہم پہلو ای وی زون تھا، جس میں روبیکن کی الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز اور گاڑیاں شامل تھیں، جس نے الیکٹرک موبیلیٹی کے عروج کو اجاگر کیا۔آٹومیکانیکا جوہانسبرگ افریقہ کے آٹوموٹیو سیکٹر میں کاروباری ترقی اور مارکیٹ کے مواقع کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے، جو سب صحارا افریقہ کے تجارتی خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ اس ایونٹ نے صنعت کے مستقبل کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی اور اس کی پوزیشن کو اس خطے کے سب سے اہم ایونٹ کے طور پر مستحکم کیا۔