کراچی(کامرس رپورٹر)آرمی چیف کیساتھ بزنس کمیونٹی کی ملاقات میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی یقین دہانی ، پاکستان کے معاشی حالات میں مسلسل بہتری آنے ، آئندہ ماہ شرح سود میں کمی کا مزید امکان ،ایف ڈی آئی اور ترسیلات زر میں اضافے،آذر بائیجان کی پاکستا ن کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک نیا ریکارڈ بن گیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ97ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گئی۔اور انڈیکس1700پوائنٹس کے اضافے سے 97ہزار300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 196ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم125کھرب روپے سے تجاوز کر گیاجبکہ 54.48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بلندیو ں کی جانب تیزی کیساتھ سفر جاری ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار جمعرات کو مارکیٹ97ہزار400پوائنٹس کی سطح پر جاپہنچی۔جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس میں1781پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس95ہزار546پوائنٹس سے بڑھ کر97 ہزار328پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح614پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 29 ہزار578پوائنٹس سے بڑھ کر30ہزار192 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای ا?ل شیئرز انڈیکس61ہزار182پوائنٹس سے بڑھ کر62 ہزار 1332ہوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 96 ارب99کروڑ 88 لاکھ38ہزار721روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم123کھرب 28ارب44 کروڑ 2 لاکھ98ہزار740روپیسے بڑھ کر12کھرب 25ارب43کروڑ91 لاکھ37ہزار461روپے ہوگیا۔