بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی

117

لاہور (اسپورٹس ڈیسک ) بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے ایک کروڑ روپے کا نقصان ہوگا بھارت آئے یا نہ آئے، بلائنڈ ورلڈکپ پاکستان میں ہی ہوگا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان بلائنڈ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں بھارت نے ویزے نہ دے کر ہمیں شرکت سے محروم کیا، اب اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی، ایسا کب تک چلے گا، ہم یہ معاملہ ورلڈ بلائنڈ کونسل کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔ کھیلوں کو سیاست سے الگ نہیں کریں گے تو تمام ممالک کا شدید نقصان ہوگا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اسپیشل لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ہوتا ہے اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں۔سید سلطان شاہ نے مزید کہا کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی پر حتمی فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے، ایک بات طے ہے کہ کب تک ہم بھارت کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے رہیں گے؟ یہ نہیں ہوسکتا کہ بھارتی حکومت جہاں چاہے، ہم کھیلنے پہنچ جائیں اور وہ نہ آئیں۔