کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے زیر تعمیر اسپورٹس کمپلکس لورالائی کا دورہ کیا

43

لورالائی(اسپورٹس ڈیسک)کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس لورالائی کا دورہ کیا۔کمشنر نے ترقیاتی اسکیم کو مختلف زاویوںسے دیکھااور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو شعبہ بلڈنگز کے انجینئر محمد انور لونی نے انہیں بریفنگ دی۔اس موقع پر کمشنر لورالائی سعادت حسن نے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اسپو رٹس کمپلیکس عوامی فلاحی منصوبہ ہے جس کی تکمیل انتہائی ضروری ہے۔ ترقیاتی اسکیمات وقت پر مکمل نہ کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کرکے برہمی کا اظہار کیا ۔انہوںنے منصوبہ کی بروقت تکمیل اور کوائلٹی کی بہتری کی ہدایت کی اور جلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔