پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری مشینری کا استعمال: وفاق کا کے پی حکومت کو خط

112
delay in the release

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے24 نومبر کو تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال کیخلاف خیبر پختونخواہ  (کے پی کے) حکومت کو خط لکھتے ہوئے  تنبیہ کی ہے کہ صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کے سرکاری مشینری کا استعمال نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزارت داخلہ پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج میں کے حکومت کا کوئی پولیس اہلکار ، ملازم اور پیسے کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج  کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت متحرک ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کرنے اور پنجاب میں جگہ جگہ کینٹنرز لگا کر راستے بند کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ احتجاجی مظاہروں میں پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کی سرکاری مشینری کااستعمال  کیا ہے، جس پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر کے پی حکومت پر خوب تنقید کی ہے۔