پی ٹی آئی احتجاج: موبائل اور انٹرنیٹ معطل  کرنے پر غور نہیں کیا جارہا، پی ٹی اے

265

لاہور:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاج کے دن 24 نومبر کو موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ معطل کرنے سے متعلق غور کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے ترجمان نے کہاکہ  اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے معاملے پر پنجاب ، خیبر پختوانخواہ اوراسلام آبادمیں فی الحال وزیرداخلہ کی جانب سے کوئی نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اگر وزیرداخلہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہ ملا تو 24 نومبر کو موبائل فون اورا نٹر نیٹ کی سروس بحال ہوگی، صارفین باآسانی اپنے معاملات نمٹا سکتےہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع پر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ  22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی جس سے انٹرنیٹ سست ہوجائے گا اور صارفین کو سوشل میڈیا ایپلی کیشن استعمال کرنے میں مشکلات ہوں گی۔