لاہور:سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اسموگ زیروٹالرنس پالیسی کے تحت پنجاب بھر میں کارروایاں تیزکردی گئیں، ماحولیاتی تحفظ اورعوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ صاف ستھرااورصحت مند ماحول ہرشہری کا حق ہے، حکومتی ہدایات پرعمل کریں اورماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے میں اپنا کردارادا کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم سب کی مشترکہ کوششیں ہی اس مسئلے کا حل ہیں، حکومت اپنے فرائض انجام دے رہی ہے، لیکن کامیابی تب ممکن ہے جب عوام بھی ساتھ دے، ضروری ہے کہ ہر دھویں والی چیزوں سے اجتناب کیا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دن ہی پنجاب میں تعلیمی ادارے کھلے تھے، لیکن آج کی رپورٹ کےمطابق لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست تھا۔