لاہور : پنجاب سمیت ملک بھر میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا جبکہ سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت برقرار رکھی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت مزید 11 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 501 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز فی کلو قیمت 490 روپے تھی۔
ایسے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی ختم ہونے کے دعوے تو کررہی ہے لیکن عملی طور پر کسی بھی چیز کی قیمت کم نہیں ہورہی ہے، آئے روز روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے، اچھا آلو بھی 250روپے کلو تک فروخت ہورہاہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ میڈیا پر بیان بازی کے بجائے چیزوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے عملی اقدامات کیے جائیں، کھانے پینے کی اشیا کو سستا کرکے عوام کی قوت خرید میں لایا جائے۔