عمران خان دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار، رہائی کا معاملہ لٹک گیا

161
who is behind the attack

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دہشت گردی کے ایک مقدمے میں گرفتار کرلیے گئے، جس کے بعد ان کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو راولپنڈی کے نیو ٹاؤن تھانے میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے بعد عدالتی حکم پر ان کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور کرنے کے بعد عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم انہیں راولپنڈی کے نیو ٹاؤن تھانے میں درج دہشت گردی کے ایک مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دہشت گردی کا یہ مقدمہ عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس کے ساتھ مزاحمت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہے۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔