ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 3700 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 273000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3172 روپے کے اضافے سے 238340 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 37 ڈالر سے بڑھ کر 2668 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔