نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری: عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، یورپی یونین

95
Court Decision Must Be Respected

نیویارک: یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔

جوزیف بوریل نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ سیاسی نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے کا نفاذ یورپی یونین کے تمام ممالک پر لازم ہے۔

خیال رہے کہ نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ پہلے ہی اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ جاری ہونے پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اپنے بیان میں عالمی فوجداری عدالت کی فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت احتساب کا دائرہ اسرائیل کے تمام مجرم رہنماؤں تک بڑھائے۔

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ فرانس کا ردعمل عدالت کےاصولوں کےمطابق ہوگا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری پر اردن کے وزیر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری کے آئی سی سی کے فیصلے پر عمل اور اس کا احترام ہونا چاہیے، فلسطین کے لوگ انصاف کے حق دار ہیں۔