اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رکنِ عادل خان بازئی کو نااہلی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سیٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عادل بازئی آزامید امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے تھے، نوازشریف نے بطور صدر ن لیگ آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست خالی قرار دینے کیلئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا جس پر اسپیکر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست کی گئی۔
عادل بازئی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی ، الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دیدیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دیا اور پارٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی، مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔