پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنیکا فیصلہ

116

لاہور: حکومت نے  24 نومبر کو  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب کے خاص شہروں میں 23 نومبرسے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرات داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے حکومت نے  اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا امکان ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی جس سے انٹرنیٹ کی رفتار سلو ہو جائے گی، سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو ڈان لوڈنگ نہیں ہو سکیں گی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی نے بھی سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ  پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں  پر سیکیورٹی بڑھادی جائے۔