محراب پور (جسارت نیوز) موٹر سائیکل پر کپڑا بیچنے والا کپڑے، نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم، ڈکیتی کا واقعہ پھل تھانے کی حدود میں پھل مورو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر پیش آیا جہاں رہزنوں نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل پر کپڑا بیچنے والے مشتاق گڈانی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا کپڑا، ہزاروں کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی، اکری تھانے کی حدود میں شیل پیٹرول پمپ کے پاس رہزنوں نے اسلحے کے زور پر کرونڈی کے رہائشی امجد سانگی سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل چھین لیا، رہزنوں نے محنت کشوں سے ڈکیتی کی اور مزاحمت پر تشدد کیا۔