بدین: یونیورسٹی آف سندھ لاڑ کیمپس میں نظریہ پاکستان سیمینار

3

بدین (نمائندہ جسارت) پیغام پاکستان چیپٹر بدین کے زیراہتمام یونیورسٹی آف سندھ لاڑ کیمپس میں نظریہ پاکستان سیمینار منعقد ہوا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمن، ڈائریکٹر رائز اسکولنگ سسٹم حزب اللہ رضا اور محمد عاطف گجر و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا، پاکستان کی بنیاد کلمہ توحید پر رکھی گئی، ہم سب مسلمان ہیں، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمیں ایک آزاد ملک عطا کیا، آج کے نوجوانوں کو مل کر محفوظ، مستحکم پاکستان کے لیے جدوجہد کرنا چاہیے، ہمیں اپنے دشمنوں پر نظر رکھنا چاہیے، وہ ہمیں آپسی اختلاف کا شکار کرکے توڑنا چاہتا ہے لیکن ہم نے اتحاد و اتفاق قائم کرکے دشمنوں کے ساتھ ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے، تحریک پاکستان میں طلباکا کردار بہت اہم تھا۔