سکھر: فیصل آباد کے تاجروں کے رشتے داروں اغوا ہونے سے بچ گئے

31

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ پولیس کی کارکردگی، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری کے رشتہ داروں محمد شکیل عطاری، اشتیاق حسین جٹ کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا، فیصل آباد اور نواب شاہ کی تاجر برادری کا مرکز تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر اور سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن سے رابطہ کرنے پر حاجی محمد جاوید میمن نے سکھر کے ایس ایس پی امجد شیخ سے معاملے پر رابطہ کیا اور اغوا ہونے سے بچ جانے والے افراد کو شکارپور پولیس نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر اور سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کے نمائندگان کے حوالے کیا۔ شکارپور پولیس نے 2 مہینے سے ڈاکوئوں کے چنگل میں رہنے والے 2 افراد محمد رمضان ولد رسول بخش، ساجد علی راجپوت ولد مبارک علی کو اپنے گھر بھجوانے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے کہا۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر اور سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، سکھر اسمال ٹریڈرز کے جنرل سیکرٹری محمد عامر فاروقی، نائب صدر محمد منیر میمن، پریس سیکرٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے تاجر سیکرٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کی کارکردگی بہترین اور ہم نہایت شکر گزار ہیں۔