اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مشکل حالات ہیں لیکن سیاست دان مذاکرات کے دروازے کھلے رکھتا ہے، مذاکرات میں کوئی پیش رفت ہوگی یا نہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا، سیاستدان کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے،انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ کہ ہمارے کیس میں کوئی جان نہیں ہے ،وقت ضائع کیا جارہا ہے۔مقدمے میں سینکڑوں ملزمان ہیں،استغاثہ نے آج اپنا کمزور انداز میں کیس لڑا۔پی ٹی آئی رہنمائوں واثق قیوم عباسی اور صداقت عباسی اپنے بیان سے پیچھے ہوگئے جس کی وجہ سے ہمارے کیسز بے جان ہو گئے ہیں۔ کیسز ان کے بیان پر بنائے گئے تھے۔آج ہمارے وکلاء نے بریت کی درخواستوں پر آئین اور قانون کے مطابق دلائل دیے۔جتنے بے گناہ لوگوں کو اس کیس میں پکڑا گیا ہے ان کی رہائی ہونی چاہیے۔دریں اثناء انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بری کرنے کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔