جی ایس پی پلس سے برآمدات میں اضافہ ہوا، احسن اقبال

17

اسلام آباد(آ ن لائن)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس پروگرام نے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیا، بڑھتی برآمدات نے روزگار کے مواقع پیدا کیے، غربت میں کمی آئی۔ احسن اقبال نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل پاکستانی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی اور ہنر کی ترقی کے لیے یورپی یونین کی تجارتی پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، یورپی یونین کے ساتھ تجارتی شراکت داری پاکستان کے لیے اہم ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔