پاکستان کا پہلا نجی لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار پیش

16

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئیڈیاز نمائش میں پاکستان کا بنایا جانے والا پہلا نجی لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار بھی پیش کر دیا گیا۔ ریڈار کی رینج 350کلومیٹر ہے۔ اویس راؤف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ریڈار فضائی نگرانی میں ایک بریک تھرو بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ء کامیابی سے جاری ہے۔ نمائش میں پاکستانی ریڈار بھی پیش کر دیا گیا۔350 کلومیٹر رینج رکھنے والا پاکستان کا پہلا لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار ہے۔ اویس راؤف کے مطابق یہ ریڈار این آر ٹی سی اور بلیو سرچ کے تعاون سے بنا ہے اور پہلی دفعہ آئیڈیاز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کے کمپری ہینسو ایئر ڈیفنس میں گریٹ بریک تھرو بنے گا۔ ریڈار کو بلیو سرج پرائیویٹ لمیٹڈ نے بنایا اور اس کی تعمیر میں کئی سال لگے ہیں۔ مقامی سطح پر بننے والا ریڈار نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی ایک بریک تھرو ہے ۔