سہ فریقی انڈر19 سیریز، پاکستان نے افغانستان کو 13 رنز سے شکست دے دی

21

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان انڈر 19 نے سہ فریقی سیریز کے چوتحے میچ میں افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13رنز سے شکست دیدی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پاکستان کی ٹیم 49.4 اوورز میں 244 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 46.4 اوورز میں 231رنز بناکر آئوٹ ہوگئی پاکستان کی طرف سے علی رضا نے4 وکٹیں حاصل کیں۔