پی ایس ایل فرنچائزز کو ٹاپ غیر ملکی کرکٹرز کی دستیابی پر فکر لاحق

17

کراچی(اسپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کو ٹاپ غیر ملکی کرکٹرز کی دستیابی پر فکر لاحق ہو گئی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کو ترجیحی فہرست میں سب سے آخری نمبر پر رکھا ہوا ہے، کافی عرصے سے لیگ کے معاملات پر جمود طاری ہوچکا ہے تاہم اب سلمان نصیر کے سربراہ بننے سے فرنچائزز کچھ بہتری کی امید میں ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مالکان نے گزشتہ دنوں ایک مشترکہ خط کے ذریعے سلمان نصیر کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی، ان سے کہا گیا کہ تمام فرنچائزز ساتھ مل کر کام کرنے کیلیے پرعزم ہیں، انھیں غور طلب معاملات کا بھی یاد دلایا گیا، سلمان نصیر سے کہا گیا کہ انگلینڈ و دیگر کرکٹ بورڈز سے پلیئرز کی دستیابی کے حوالے سے بات کریں۔