کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤ ن فراز حسیب کاڈاکخانہ لیاقت آ باد میٹرنٹی ہوم وڈسپنسری کا دورہ،ا س موقع پر کوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لیا قت حسین، دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین فراز حسیب نے میٹرنٹی ہوم اور ڈسپنسری میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا معائنہ کیا۔ چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے ڈسپنسری کی انتظامیہ اور بالخصوص چوکیداروں کوہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی ذمہ داری اور ایمانداری سے سر انجام دیں۔چیئر مین فراز حسیب نے ڈسپنسری میں موجو د فرنیچر اور کمروں کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ جو کمرے خستہ حال ہیں ان کو فوری طور پر تعمیر کر کے ان کو درست کیا جائے۔