کچرا سڑک پر پھیلانے پربوٹ بیسن کے ریسٹورنٹ کے مالکان کو نوٹس

23

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پرکچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ہر زون میں کچرامحفوظ طریقے سے ڈسٹ میں ڈالنے، جبکہ سڑکوں اور نالوں میں کچرا نہ پھینکنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے بالخصوص کمرشل ایریا اور فوڈ اسٹریٹ پردکانوں اور ریسٹورنٹس میں جا کر سوشل موبالائزرزاور ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے افسران وعملہ شہریوں کو آگاہی فراہم کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع جنوبی صدر زون فہد بھٹونے اپنی ٹیم کے ساتھ بورڈ بیسن فوڈ اسٹریٹ پر آگاہی فراہم کی اس کے علاوہ کچرا سڑک اور فٹ پاتھ پر پھیلانے کی وجہ سے بوٹ بیسن پرتین، ریسٹورنٹ کو تنبہہ کے نوٹس بھی جاری کئے گئے۔جبکہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں دیگر دکاندارو اور ریسٹورنٹس کے مالکان کو بھی سمجھایا گیا ہے اور اس حوالے سے آگاہی دی گئی ہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر آگاہی کی فراہمی اورکچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا عمل جاری رہے گا۔ شہریوں سے التماس ہے ایسے عناصر جو شہرمیں کچرااور گندگی پھیلا رہے ہیں انکی نشاندہی 1128 پر کریں تاکہ انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔