کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وفاق سے معاملات کے حل کے لیے9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔9 رکنی کمیٹی میں راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور شیری رحمن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی شامل ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم خان اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔ یہ کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی اپنی رپورٹ اگلے ماہ ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات دی تھیں اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو ذمے داری دی تھی۔بلاول زرداری نے کہا تھا کہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہو رہا ہے، میں 26ویں ترمیم میں مصروف تھا اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔