24 نومبر کو ہم وہی کریں گے جو دہشتگردوں کے خلاف کرتے ہیں:عظمیٰ بخاری

123
The prisoner of Adiala jail is dreaming

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ24 نومبر کو ہم وہی کریں گے جو دہشتگردوں کے خلاف کرتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس پلان اے، بی اور سی ہے تو ریاست کے پاس پوری اے بی سی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم پی ایز اور ایم این ایزکو فسادبرپا کرنے کے لیے 4،4 لاکھ روپے دیےجارہے ہیں ،جعلی وڈیو کیس میں تحریک انصاف کے پروپیگنڈا سیل کے لوگ ملوث ہیں، دعا ہے کیس میں جلد سے جلد انصاف ہو۔

انہوں نے کہا کہ24 نومبرکو ہم وہی کریں گے جو دہشتگردوں کے خلاف کرتے ہیں ،علی امین گنڈا پورجو ریلی اسلام آباد لائے اس پر 81 کروڑ روپے لگے۔