اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

92

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے سبب انڈیکس آج نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 854 پوائنٹس اضافے سے 96711 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی تھی اور 100 انڈیکس 96 ہزار 036 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔