کوئٹہ : گورنر بلو چستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ امن وامان کی موجودہ صورتحال کے پیچھے ماضی کی غلطیاں ہیں۔
شیخ جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر بلو چستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ، صوبائی حکومت ہر چیز سے باخبر ہے اور اس کی پیش بندی بھی کی جا ری ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھاکہ امن وامان کی موجودہ صورتحال کے پیچھے ماضی کی غلطیاں ہیں، بلو چستان میں امن وامان کی صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی، عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلنے کے لئے تیار ہیں۔
شیخ جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کا جب کنٹریکٹ کیا جا رہا تھا اس پر کا فی اعتراضات تھے، ہمیں معلوم تھا کہ یہ بلوچستان میں فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا۔
گورنر بلوچستان نے ملکی سیاست کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ سیا سی جماعتوں میں اختلافات ہو تے رہتے ہیں، خود کو نظریاتی کارکن کہنے والے کارکن مسلم لیگ ن کا حصہ ہی نہیں، پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے والے کارکنوں کی رکنیت ختم کر دی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلو چستان میں مخلوط حکومت ہے،البتہ ناراضگی کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے درمیان اختلافات ہیں۔