عمران خان نے کہا ہے مذاکرات کل تک آگے بڑھے تو احتجاج نہیں جشن ہو گا: فیصل چوہدری

97

بانئ پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے مذاکرات کل تک آگے بڑھے تو احتجاج نہیں جشن ہو گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان فیصل چوہدری نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، مذاکرات انہی سے ہوں گے جن کے پاس اصل طاقت ہے ،اگر کل تک مذاکرات کے حوالے سے بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے، اگر بات آگے نہیں بڑھی تو ہمارا احتجاج ضرور ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے24 نومبر کی کال پوری قوم کے لیے ہے،میں نے ہمیشہ پر امن احتجاج کی کال دی ہے ، ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا ،احتجاج پر ایک ارب روپے کے اخراجات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے میڈیا کا گلا دبایا گیا ہے اور میری بات چلنے پر پابندی ہے، سیاسی جماعتیں ملک کو اکٹھا رکھتی ہیں، 9 مئی کے بعد میں نے دوسری دفعہ احتجاج کی کال دی ہے، میں نے کل تک مذاکرات کے لیے وقت دیا ہے،ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں گے تو احتجاج منسوخ ہوگا۔