اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی اجلاس میں ٹو دا پوائنٹ بات ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی اور معاشی بحالی کے حوالے سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے، کسی کو کسی سیاسی بات کا کوئی سیاسی جواب نہیں ملا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ امید ہے کہ پی ٹی آئی کے سمجھدار لوگ عمران خان کو سمجھانے میں کامیاب ہوجائیں، اجلاس میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ ایک صوبہ کسی دوسرے صوبے پر حملہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں ملک دشمنوں سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنے پر فیصلہ ہوا ہے، ملک دشمن عناصر کو مزید پنپنے نہیں دیا جائے گا، جو بھی ملکی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔