لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)منشیات کی روک تھام کی خصوصی عدالت نے منشیات کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 12 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، منشیات کی روک تھام کی خصوصی عدالت میں جج سمکان حسین مغل کے احکامات پر 7 ماہ قبل ولید تھانے میں درج منشیات کیس کی سماعت ہوئی اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم سجاد مکول کو 12 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 28 اپریل کو ولید تھانے کی پولیس نے گشت کے دوران آریجا روڈ کے قریب ملزم سجاد مکول کو گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کیس درج کیا تھا۔