گوادر،سول سوسائٹی کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پروگرام

11

گوادر(نمائندہ جسارت) گوادر سول سوسائٹی اور پزیر احمد بلوچ کے اشتراک سے ضلعی کونسل ہال گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک آگائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پراگرام میں جیالوجسٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر آبپاشی پزیر احمد بلوچ نے گوادر کی موجودہ صورتحال زیر زمین پانی کی سطح پر شرکا کو جامعہ بریفنگ دی۔ پزیر احمد بلوچ نے اپنی بریفنگ میں شرکا کو بتایا کہ 2024 ء کو ہونے والی بارشوں نے گوادر کی پرانی آبادی کو بہت نقصان پہنچایا تھا۔ خاص کر تھانہ وارڈ گواد شدید متاثر ہوا تھا۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کو نکال لیا۔ بہت سے لوگوں نے اپنے گھروں سے نقل مکانی کی تھی اور تاحال کچھ گھروں میں بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب بیس کے قریب خاندان اب بھی اپنے گھروں کو واپس نہ آسکے۔ آب ہوا کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی ہوئی ہے جو بارشیں پہلے ہوا کرتی تھی اب اتنی بارشیں نہیں ہوتی یا زیادہ بارشیں ہوتی ہیں یا بہت کم بارشیں ہوتی ہیں۔ گوادر میں بارشوں کا ایوریج سو ملی میٹر ہے لیکن اس سال 180 ملی میٹر بارش ریکارڈ ھوئی ہیں جوکہ بہت ہی زیادہ ہیں۔ گوادر پانی کا کم یا زیادہ ہونا بہت بڑے مسائل ہیں۔ گوادر میں اس وقت فلوڈ پلے زون ہے زمین نہ پانی کو ریچارج کر رہی ہے اور نہ ہی ڈسچارج کررہی ہے۔ گوادر کے بہت سے مقامات اس وقت مائنس میں ہیں اور وہ مقامات ویٹ لینڈ بن رہے ہیں۔ بہت سے ہونے والی سائیکلون سے لوگ نقل مکانی کرکے نیا علاقے آباد کرگ فقیر کالونی۔ کلانچی پاڑہ۔ شی آباد جیونی ان کی مثال ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کی زمین اتنا ریچارج ہوچکی ہے اس میں مزید پانی روکنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ لوگوں نے زمین کے نیچے کے پانی کو نکال دیا ہے جس کے سبب سمندر کے پانی نے آکر وہاں گھر کرلیا ہے۔ میٹھا پانی سمندر کے پانی کو پیچھے دھکیلتا ہے جب زمین کے نیچے میٹھے پانی کو نکال دیا گیا ہے تو سمندر کا پانی آہستہ آہستہ زمین کے نیچے آکر گھر کر گیا۔ زمین کا نمک بھی اوپر آرہا ہے۔ قدیمی درخت ختم ہورہے ہیں۔ گھروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں دیواریں گر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کشمش میں صرف گوادر نہیں ہے بلکہ مالدیپ، بنگلادیش اور دیگر ممالک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ہم کلائمٹ چینج کو اپنے ترقیاتی پروجیکٹ میں نہیں لائیں گے گوادر شہر ترقی نہیں کرے گا بلکہ مزید نقصانات کی طرف جائیگا۔ دیگر مقررین میں چیف انجینئر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی حاجی سید محمد،گوادر سول سوسائٹی کے صدر چیئرمین محمد جان بلوچ اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد عارف بلوچ نے بھی خطاب کیا۔