ٹنڈومحمد خان،پویس نے مین پوری گٹکے کی سپلائی ناکام بنادی

42

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) بلڑی شاہ کریم پولیس نے مین پوری گٹکا خام مال (چورا) کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی 20 کٹے (بیگز) مین پوری گٹکا خام مال اور 2000 مضر صحت مین پوریاں برآمد کرلی – مین پوری خام مال کی سپلائی میں زیر استعمال سوزوکی کلٹس کار پولیس تحویل میں ملزم گرفتار پولیس نے دیگر کارروائیوں کے دوران 13 مین پوری سپلائرز ملزمان کو حراست میں لے لیا،ملزمان کے قبضے سے 7834 مضر صحت مین پوریاں برآمد کرکے 13 مقدمات درج۔ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر مین پوری گٹکا کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مین پوری سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ بروقت کارروائی کے دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر بلڑی شاہ کریم ٹو میرپور بٹھورو روڈ قومی شاہراہ پر سوزوکی کلٹس کار کوروک کر دوران تلاشی کار میں چھپائی گئے 20 کٹے (بیگز) مین پوری گٹکا خام مال چورا برآمد کرکے سوزوکی کلٹس کار کو تحویل میں لے لیا۔ گاڑی میں سوار منشیات سپلائر ملزم عنایت حسین شاہ کو گرفتار کرکے گرفتار ملزم کے خلاف مین پوری گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم کی مین پوری گٹکا سپلائر کے خلاف ایک اور کارروائی، ایک مین پوری سپلائر دوست علی کو گرفتار کرلیا جس سے 510 مضر صحت گٹکا برآمد کرکے ملزم کے خلاف مین پوری گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی کے انچارج 15 مددگار کے ہمراہ مین پوری گٹکا سپلائر کے خلاف کارروائی ایک مین پوری سپلائر عبدالستار نوناری کو گرفتار کرلیا جس سے 700 مضر صحت مین پوریاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مین پوری گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی نے دوران پیٹرولنگ اپنے اسٹاف کے ہمراہ دیگر کارروائیوں میں 2 مین پوری سپلائرز ملزمان رمیز راجا رند، وشنو ٹھاکر کو گرفتار کرلیا جن سے 1430 مضر صحت مین پوریاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مین پوری ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان نے دوران پیٹرولنگ اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک عورت مین پوری سپلائر ملزمہ مسمات سوڈھی سکینہ کو گرفتار کرلیا جس سے 510 مضر صحت مین پوریاں برآمد کرکے ملزمہ کے خلاف مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ غلام حیدر نے دوران گشت اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش رجب اعوان کو گرفتار کرلیا جس سے 1400 مضر صحت مین پوریاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ ٹنڈو غلام حیدر پر مین پوری گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ وومین نے دوران گشت اپنے اسٹاف کے ہمراہ دو مختلف کارروائیوں میں ایک عورت مین پوری سپلائر سمیت 2 مین پوری سپلائرز امداد سٹھیو، ثنا راجپوت کو گرفتار کرلیا جن سے 1000مضر صحت مین پوریاں برآمد کرکے دونوں کے خلاف مین پوری گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو نے دوران پیٹرولنگ اپنے تھانہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری گٹکا فروشی میں ملوث 2 ملزمان آفتاب کھوسو،دادن وسان کو گرفتار کرلیا جن سے 1330 مین پوریاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مین پوری گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ایس ایچ او تھانہ مویا نے دوران گشت اپنے تھانہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوری فروش ملزم دھرمون بھیل کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 400 مضر صحت مین پوریاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان نے دوران گشت اپنے تھانہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوری فروش ملزم ایاز زئور کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 550 مضر صحت مین پوریاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔