جیکب آباد،پاکستان ریلوے کی ناکام سروس مسافر پریشان ہونے لگے

48

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)پاکستان ریلوے کی ناکام سروس سے مسافر پریشان ہونے لگے ،کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس روز 7گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے لگی ،جیکب آباد سے کراچی جانیوالے مسافر بھی خوار ،ٹرین میںسہولیات کا فقدان ،صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کاکروچوں کا ڈیرہ مسافر سخت پریشان۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی ناکام سروس کی وجہ سے مسافر خوار ہونے لگے ہیں کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس اکثر تاخیر کا شکار ہے روز ٹرین کو کراچی سے صبح روانہ کیا جاتاہے جبکہ ٹرین کی روانگی کا وقت رات 11بجے ہے اسی وجہ سے ٹرین جیکب آباد شام کو کبھی 7بجے تو کبھی 8بجے پہنچتی ہے جس کے باعث جیکب آباد سے کراچی جانے والے مسافر وں کی روانگی بھی تاخیر سے ہوتی ہے کیونکہ کراچی سے آنے والی ٹرین کو ہی جیکب آباد سے کراچی کے لیے روانہ کیا جاتا ہے جیکب آباد سے کراچی روانگی کا وقت سوا 6بجے شام ہے جو ڈہائی سے تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوتی ہے سکھر ڈویژن کی واحد ٹرین سکھر ایکسپریس ہے جسے محکمہ ریلوے بہتر طریقے سے چلانے میں ناکام ہے12گھنٹے کا سفر ریلوے عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے 19گھنٹے کا ہوجاتا ہے اور مسافر پریشان ہوجاتے ہیں مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ ٹرین کی لوئر اے سی بوگی سمیت دیگر میں صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے کاکروچ اور دیگر کیڑے مکوڑے بڑھ گئے ہیں جن کی وجہ سے مسافر رات کو آرام کرنے سے قاصرہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے عملہ ٹرانسپورٹرز سے ملا ہوا ہے اور جان بوجھ کر سکھر ایکسپریس کو ناکام کرنے کی سازش کی جارہی ہے وزیر ریلوے اور جی ایم اس کا نوٹس لیں۔