نواب شاہ: 8 دن سے لاپتا بچے کے والد کی بازیابی کی اپیل

16

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) 8 دن سے لاپتا بچے شاہ زیب بھٹی کے والد گل بہار بھٹی نے وزیر داخلہ سندھ سے بچے کو باز یاب کروانے کی اپیل کر دی۔ ورنہ والدین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بھٹی برادری سے تعلق رکھتے ہیں، ہمارا معصوم بچہ محمد شاہ زیب بھٹی 8 دن سے لاپتا ہے لیکن پولیس، شہری و ضلعی انتظامیہ، ٹاؤن چیئرمین شہر کی سیاسی سماجی جماعتوں نے کوئی داد رسی نہیں کی، کیونکہ ہم غریب دیہاڑی دار مزدور ہیں، ضلعی پولیس نے گزشتہ 2 ماہ قبل اغوا ہونے والے آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے زمیندار کو بازیاب کروایا تھا، لیکن ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم غریب ہیں، اسی لیے ہمارے بچے کو 8 دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہ کروایا جا سکا، پولیس اسٹیشن میں بھی رپورٹ کروائی ہے لیکن اب تک کچھ پتہ نہ چل سکا، بچے کی والدہ کو بے ہوشی کے دورے پڑ رہے ہیں، بچے کے والد سمیت پورا اہل محلہ سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہے، بچے کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوئی خبر ہو تو والدین سے رابطہ کیا جائے۔ والدین نے بتایا کہ 8 روز قبل شام 5:47 پر آخری بار دینی برائٹ اسکول (میمن والی جگہ / اطہر شاہ والی گلی) میں دیکھا گیا تھا ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ بچے کے پیچھے دو موٹر سائیکل سوار روکتے ہیں اور اس کے بعد بچے کا کہیں اتا پتا نہیں۔