حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب جنیدی، نائب صدر لعل بخش کلہوری، جنرل سیکرٹری شبیر احمد ملہ، نائب صدر عبدالرزاق سائمن، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی اکبر بروہی، آفس سیکرٹری عبدالکریم قریشی اور دیگر عہدیداران نے طارق شاہ جاموٹ کو پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کا صدر اور وسیم راجپوت کو جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد دی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے۔