عمران خان کو بچانے کیلیے کوئی مخلص نہیں‘ فیصل واوڈا

19

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو بچانے کے لیے کوئی مخلص نہیں ہے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 25 نومبر کو عمران خان پر فرد جرم عاید ہوجائے گی۔ 24 نومبر کا جلسہ مکمل طور پر فلاپ ہونے جا رہا ہے،اگر یہ آ بھی جاتے ہیں تو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہیں ایک مخصوص مقام بیٹھنے کے لیے دے دیا جائے گا۔یہ صرف پکنک منانے اسلام آباد آرہے ہیں کچھ غلط کرنے کا ارادہ کیا تو عدالتیں آ جائیں گی۔پارٹی میں جانبداری عروج پر ہے۔ ایک مخصوص ٹولہ عمران خان کی تکلیفوں کو بڑھا رہا ہے۔