بنوں (آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ضلع بنوں کے سین تنگہ ویکی جانی خیل میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ سے خاتون اور بچوں سمیت دیگر 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔حکام کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر قریب ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، 4 افراد کے گھناؤنے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی اور ملزمان کو گرفتار کرکے سخت قانونی کارروئی کی جائے گی۔