آئینی بینچ فل کورٹ نہیںسینئر قانون دان حامد خان

18

 

اسلام آباد(آن لائن )سینئر قانون دان حامد خان نے کہاہے کہ موجودہ آئینی بنچ فل کورٹ نہیں ہے ،فل کورٹ میں تما م ججزموجودہوتے ہیں۔سیکرٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ صدر سپریم کورٹ بار نے تمام دفاتر کا اختیار اپنے تک محدود کر لیا ہے ،سپریم کورٹ بار کے رولز کے مطابق تمام انتظامی دفاتر سیکرٹری کے پاس ہوتے ہیں،اس معاملے پر جلد ایک وائٹ پیپر جاری کریں گے۔