کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے پیر دیدہ دل غفاری طاہری پیر آف غریب آباد کی والدہ کی وفات پر وفد کے ہمراہ درگاہ پہنچ کر تعزیت ،مرحومہ کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔اس موقع پر پیر آف رحمت پور پیرمٹھا سائیں، جماعت اسلامی کے مقامی رہنما قاری ابوزبیر جکھرو، رمیز راجا شیخ اور حفیظ الرحمن آرائیں بھی موجود تھے۔