لاہور(نمائندہ جسارت)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر پاکستان کا ہر شہری باہر نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ شہری قانونی احتجاج کے دوران کوئی ایسا غیر قانونی اقدام نہ کریں جس سے حکومت کوئی جھوٹا بیانیہ بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار غیر قانونی ہتھکنڈو سے باز رہیں۔