پی پی اور ن لیگ اختلافات شدت اختیارکر گئے‘ گورنر پنجاب

22

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ فارمولے پر عمل درآمد نہ ہونے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ گورنر پنجاب پنجاب سردار سلیم حیدر نے چیئرمین بلاول زرادری کو صورتحال سے آگاہ کرنے اور صوبائی سطح پر معاملے کو ختم کرنے سے متعلق تجویز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ حکومت سازی سے قبل تحریری طور پر پاور شیئرنگ فارمولے طے ہوا تھا جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی متعدد بار میٹنگ ہوئیں لیکن عمل درآمد کچھ نہیں ہوا۔