پاکستان اور ایشیائی بینک کا 50کروڑڈالرکا معاہدہ

26

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اقدامات اورآفات سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ کے ضمن میں 50کروڑڈالرکے معاہدے پردستخط کردیے۔ معاہدہ کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس اینہانسمنٹ پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب وزارتِ اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے قبل ازیں اس معاہدے کی منظوری دی تھی۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اورپاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کیکنٹری ڈائریکٹ ایما فان نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔