میئرکراچی نے ڈینگی اورملیریا وباکانوٹس لے لیا

44

کراچی ( رپورٹ: محمد انور) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں چکن گونیا کے ساتھ ڈینگی ملیریا کی بڑھتی ہوئی وباء کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو سخت احکامات جاری کردیے ہیں۔ یہ بات ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز علی شاہ نے جمعہ کو “جسارت ” سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میئر کے حکم پر انہوں نے بورڈ کے عملے کو شہر کے ساتوں اضلاع کا جائزہ لے کر ہنگامی بنیادوں پر مچھر مار ادویات کا اشارے کرنے کے ساتھ گندگی غلاظت دور کرکے ماحول کو بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ایم ڈی ایس ڈبلیو ایم ڈی نے بتایا کہ ہے کہ مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ گندگی اور غلاظت میں اضافے کی وجہ سے شہر میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں جس کا سدباب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ امتیاز شاہ کا کہنا تھا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ گندگی غلاظت کو دور کرکے ناصرف شہر کا ماحول صحت افزا بنانے سکتی ہے جس سے وبائی امراض کا بھی خاتمہ ہوسکے گا۔